ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : پولیس اسٹیشن کو ملا دھمکی آمیز پوسٹ کارڈ - چینئی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

بھٹکل : پولیس اسٹیشن کو ملا دھمکی آمیز پوسٹ کارڈ - چینئی پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

Thu, 05 Jan 2023 18:54:06    S.O. News Service

بھٹکل،5 / جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں بم دھماکہ کرنے کا دھمکی آمیز  پوسٹ کارڈ روانہ کرنے کے الزام میں چینائی پولس نے بلاری ضلع کے ہوسپیٹ کے کملاپور کے رہائشی  ہنومنتپّا ایلپّا کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں  پولیس انسپکٹر دیواکر پی ایم کی جانب سے آئی پی سی کی  دفعہ 501 (کوئی اشتعال انگیز بات لکھنا / چھاپنا/ کندہ کرنا) کے تحت درج کی گئی  شکایت کے مطابق کسی انجان شخص نے اپنا نام اور پتہ درج کیے بغیر ایک پوسٹ کارڈ بھیجا ہے جس میں 'بم دھماکہ کا اگلا نشانہ بھٹکل' ہونے کی دھمکی لکھی ہوئی ہے۔
    
کسی اجنبی شخص کی طرف سے اسے دہشت گردانہ حرکت قرار دیتے ہوئے درج کی گئی شکایت کے مطابق پوسٹ کارڈ پر آدھا چاند، اس کے اوپر ستارہ اور نیچے کی طرف 786  ہے اور اردو زبان میں دو سطریں لکھی ہوئی ہیں ۔ اس کے نیچے alha Thuvdi لکھا ہے ۔ یہ لیٹر پوسٹل ڈپارٹمنٹ سے 29-11-2022 کو ڈیلیوری ہونے کی مہر لگی ہوئی ہے۔ 
    
کارڈ کی پشت پر جہاں پوسٹ آفس کی مہر لگی ہوئی ہے وہاں پر انگلش میں  chennai kaleda 98401-0104  82488-38351  لکھا ہے اورnext target December -25& Happy new year 2023 Blast درج ہے ۔ اس کارڈ پر جہاں پتہ لکھنا ہوتا ہے وہاں پر بھٹکل ون پولیس اسٹیشن - منگلورو ہائی وے روڈ کرناٹکا لکھا گیا ہے۔ 
    
پتہ چلا ہے کہ  اس ضمن میں چینائی  پولیس نے  ہنومنتپا نامی   ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ملزم نے اپنا ایپل لیپ ٹاپ کسی دکان میں فروخت کرنے  کی کوشش کی تو  دکاندار نے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ پوچھا  جس پر   ہنومنتپا نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس سے  شبہ  ہوا  کہ یہ لیپ ٹاپ چوری کا ہے، دکاندار نے پولس کو خبر کی جس کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا۔ چھان بین سے پتہ چلا کہ ہنومنتپا نے بھٹکل پولس کو دھمکی آمیز پوسٹ کارڈ روانہ کیا ہے۔چینائی پولس نے اس تعلق سے بھٹکل پولس کو جانکاری دی۔پتہ چلا ہے کہ  ملزم پر بنگلورو سمیت دوسرے مقامات پر پہلے سے چوری کے معاملات درج  ہیں اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ بھٹکل پولیس دو تین دن میں اس شخص کو اپنی تحویل میں لے کر اسے بھٹکل لے آئے گی۔


Share: